18 مارچ 2015 - 13:07
داعش نے موصل کو بہت بڑی جیل میں تبدیل کردیا

عرب ذرائع کے مطابق عراق میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے عراق کے شہر موصل کو عوام کے لئے بہت بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے عراق کے شہر موصل کو عوام کے لئے بہت بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد موصل سے شہریوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور انھوں نے موصل کے شہریوں پر تمام راستے بند کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق داعش کو تکریت میں زبردست شکست کا سامنا ہے اور عراق سے داعش دہشت گردوں کا بہت جلد صفایا ہوجائےگا۔

.......

/169